counter easy hit

سماجی تنظیم ” دستگیر قانونی امداد کا مرکز ” زیر اہتمام ڈسٹرکٹ بار روم میں ” اقلیتوں کے حقوق کے بارے میں درپیش مسائل” کے عنوان سے سمینار کا انعقاد کیا گیا

Social organization

Social organization

ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس)سماجی تنظیم ” دستگیر قانونی امداد کا مرکز ” ننکانہ صاحب کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ بار روم میں ” اقلیتوں کے حقوق کے بارے سپریم کورٹ کے حکم پر عمل درآمد میں درپیش مسائل” کے عنوان سے سمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں تنظیم کی ننکانہ صاحب میں پراجیکٹ منیجر میڈم فرحت پروین ،سماجی تنظیم ” پائلز ” کے کوآرڈی نیٹر رضوان محمود ،صدر ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن ننکانہ خادم حسین سدھو ،جنرل سیکرٹری میاں لیاقت علی ،ممبر مجلس عاملہ رائے محمد اقبا ل کھرل ،سابق صدور رائے محمود حسین کھرل ،رائے حق نواز ،رانا اکرام اللہ ،ضلعی چیئر مین ریجنل یونین آف جرنلسٹس ننکانہ راؤ توقیر السلام خاں سمیت سینئر وکلاء ،صحافیوں اور سول سوسائٹی نے کثیر تعداد میں شرکت کی ،سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے فرحت پروین ،رضوان محمود ،راؤ توقیر السلام ،غلام عباس حیدری ،رائے محمد اقبال کھرل اور دیگر مقررین نے کہا کہ اسلام ایک مکمل دین فطرت ہے جس نے مزدوروں ،عورتوں،معذوروں سمیت اقلیتوں کو بھی برابری کے حقوق دیئے ہیں ،اسلامی تعلیمات کے مطابق ہی آئین پاکستان بھی اقلیتوں کو برابری کے حقوق دینے کی ضمانت دیتا ہے انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کو برابری کے حقوق دینے کے لا تعداد قوانین آئین پاکستان میں موجود ہیں مگر بد قسمتی سے دیگر شعبہ ہائے زندگی کی طرح اس شعبہ میں بھی ان قوانین پر عمل درآمد نہیں ہو تا انہوں نے مزید کہا کہ صرف قوانین بنا دینے اور عدالتوں کے فیصلوں سے اس معاشرے میں امن نہیں آئے گا ،جب تک قوانین پر ادارے عمل درآمد نہیں کروائیں گے معاشرہ یوں ہی افرا تفری اور انتشار کا شکار ہو تا رہے ،مقررین نے کہا کہ اقلیتوں سمیت ہر فرد کے جائز حقوق کے بارے آگاہی دینے کے لئے بھرپور آگاہی مہم چلانے کی ضرورت ہے جس کے لئے وکلاء اور میڈیا کا کردار بہت اہم ہے ،فرحت پروین نے کہا کہ دستگیر قانونی امداد کا مرکز ملک کے 13 اضلاع میں کم وسائل رکھنے والے افراد کو مفت قانونی امداد فراہم کر رہا ہے ،ننکانہ مرکز نے پچھلے تین سالوں میں 100 سے زائد مستحق افراد کو مفت قانونی امداد فراہم کی جبکہ سینکڑوں افراد کو مفت قانونی مشاورت بھی دی گئی ،انہوں نے کہا کہ کم وسائل رکھنے والے افراد کو ضلع کی مختلف یونین کونسلز میں بلا سود قرضوں کی فراہمی کا سلسلہ بھی شروع کر دیا گیا ہے ،مفت قانونی مدد کے لئے ضلع بھر سے ہمیں 0800-58888 پر مفت کال کی جا سکتی ہے