گجرات ( علی بھٹی سے ) پاکستان مسلم لیگ ن کے راہنما نومنتخب وائس چیئرمین یوسی 1سہیل احمد بٹ نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کی دوستی مضبوط معاشی تعاون میں بدل چکی ، وزیر اعظم نواز شریف کے موجودہ دور میں دونوں ممالک کے تعلقات نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں،چینی قیادت اور حکومت نے مشکل کی گھڑی میں پاکستان کا ہاتھ تھام کر دوستی کا حق نبھایا ہے ، چین کی پاکستان میں 46 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے پاکستان کی معیشت مضبوط ہو گی انہوں نے کہا کہ چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور سے پاکستان سمیت پورا خطہ مستفید ہو گا، سی پیک کے تحت 36 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری توانائی کے منصوبوں میں کی جا رہی ہے ، سی پیک کے تحت توانائی کے منصوبے پاکستان کی تمام اکائیوں میں لگ رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ توانائی کے منصوبوں کی تکمیل سے پاکستان کے اندھیرے چھٹ جائیں گے،دوست ملک چین کے تعاون سے توانائی بحران پر قابو پائیں گے ، توانائی کی کمی کے مسئلے پر قابو پانے سے ملک میں سرمایہ کاری کی ریل پیل ہو گی۔انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان کے مابین دوستی کا لازوال رشتہ موجود ہے ،ونوں ممالک کے مابین معاشی تعاون تیز رفتاری سے بڑھ رہا ہے۔