جس ملک کا وزیر داخلہ کالعدم دہشتگرد تنظیموں کو کام سے روکنے کی بجائے ان کی حمایت کرے وہاں انصاف کی توقع عبث ہے، سہیل بدر
پیرس(ایس ایم حسنین) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے سینئر راہنما سہیل بدر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک انتہائی نازک دور سے گزر رہا ہے اور حکمران اپنی دوستیاں کالعدم تنظیموں کے ساتھ قائم کر کے ملک کو دس سال پیچھے دھکیل رہے ہیں۔
جس ملک کا وزیر داخلہ ہی کالعدم تنظیموں کا حمایت کرنے والا ہو وہاں عدالتوں میں ججز قتل ہی ہونگے وہاں انصاف کا نام و نشان ہونا اور ملنے کی توقع کرنا عبث ہے