پیرس(عمیر بیگ)پانامہ لیکس میں وزیراعظم کے خاندان کا ذکر غیر معمولی انکشاف ہے۔کئی روز گزرنے کے بعد بھی کسی ادارے نے وزیراعظم سے کوئی سوال نہیں کیا۔پانامہ لیکس کے انکشافات پر مٹی نہیں ڈالی جا سکتی کیونکہ یہ پاکستان کے 19 کروڑ عوام کے خون پسینے کی کمائی کا معاملہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی فرانس کے رہنما چوہدری سہیل بھدر نے کیا، انہوں نے کہا کہ دھرنے کے دوران حکمرانوں کی کرپشن اور لوٹ مار سے متعلق جتنے حقائق بھی بتائے گئے تھے آج پوری دنیا ان کی تصدیق کر رہی ہے