پیرس(عمیر بیگ)حکمرانوں نے لوٹ مار کی دولت بیرون ملک منتقل کی ، ناما لیکس کے بعد حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ نواز شریف کو اگر جمہوری روایات کا پاس ہے تو وہ حقائق کا سامنا کریں اور پارلیمنٹ میں اپنی صفائی پیش کریں۔ اپنی کرپشن چھپانے کے لئے اور جوابدہی سے بچنے کے لیے شوکت خانم ہسپتال پر بے بنیاد تنقید عوام دشمنی کی واضح دلیل ہے۔ ان خیالات کا اظہار رہنما پی ٹی آئی فرانس چوہدری سہیل بھدر نے میڈیا سے کیا، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اپنی اخلاقی حیثیت کا تعین کرنے کے لئے قوم کو بتائیں کہ آف شور کمپنیوں میں سرمایہ کہاں سے آیا اور پاکستان میں اس سرمایہ پر کیا ٹیکس دیا گیا۔ حکمرانوں نے لوٹ مار کے کلچر کو فروغ دے کر دولت بیرون ملک منتقل کی ہے۔