پیرس(نمائندہ خصوصی)برہان وانی کی شہادت سے تحریک آزادی کشمیر کو نئی زندگی ملی ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں آزادی کا سورج جلد طلوع ہو گا۔ بھارتی مظالم کشمیر کی آزادی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتے۔مسئلہ کشمیر صرف پاکستان کی تکمیل ہی نہیں زندگی اور موت کا مسئلہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار چوہدری سہیل بھدر رہنما تحریک انصاف فرانس نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر مسئلہ کشمیر کی رائے شماری کا مسئلہ آج بھی موجود ہے۔ امریکہ، یورپ اور اقوام متحدہ نے دوہرا معیار اپنایا ہوا ہے اور وہ مسلم دشمنی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔