اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) تجزیہ کار سہیل وڑائچ نے کہاہے کہ شہباز شریف کا پہلے یہ خیال تھا کہ ان کے معاملات بہتر ہورہے ہیں لیکن ان کے معاملات بہتر نہیں ہوئے بلکہ الزامات پہلے سے شدت کے ساتھ لگے ہیں۔سہیل وڑائچ نے کہاہے شہباز شریف کا پہلے یہ خیال تھا کہ ان کے معاملات بہتر ہورہے ہیں لیکن ان کے معاملات بہتر نہیں ہوئے بلکہ الزامات پہلے سے شدت کے ساتھ لگے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کوعدالتوں سے توریلیف ملاہے لیکن یہ کہ کسی مقتدر حلقوں سے کوئی ریلیف ملا ہو، ایسی صورت نظر نہیں آتی ۔ان کا کہنا تھا کہ پہلے ن لیگ میں دو نظریے موجود تھے لیکن میں نواز شریف سے دو مرتبہ ملا ہوں جس سے نظر آتاہے کہ وہ اس وقت شہباز شریف کے بیانئے سے اتفاق کررہے ہیں اور چاہتے ہیں کہ ان کو اور ن لیگ کو ریلیف ملے لیکن یہ کہنا کہ ان کی جانب سے اپنا بیانیہ چھوڑ دیاہے ایسا بالکل نہیں ،وہ وقت کا انتظار کریں گے اور جب وقت آئے گا تو پھر اپنے بیانیے کو اہمیت دیں گے ۔