گزشتہ برس ایک سو اٹھارہ گھنٹے کے مسلسل سفر کے باعث اسکی بیٹریوں کو نقصان پہنچا تھا۔
ہوائی: (یس اُردو) شمسی توانائی سے اڑنے والا سولر امپلس ٹو طیارہ ایک بار پھر اڑان بھرنے کو تیار ہے۔ گزشتہ برس دنیا کے گرد چکر لگانے کے مشن پر روانہ ہونے والا جہاز جولائی میں جاپان سے اڑان بھر کر جزیرہ ہوائی پہنچا تھا۔ ایک سو اٹھارہ گھنٹے کے مسلسل سفر میں اسکی بیٹریوں کو نقصان پہنچا تھا جن کی مرمت کر دی گئی ہے۔ جہاز سترہ اپریل کو ہوائی سے فضا میں بلند ہو گا اور چار دن کی پرواز کے بعد ایریزونا کے شہر فینکس پہنچے گا۔