counter easy hit

افغانستان کا عسکری نہیں سیاسی حل درکار ہے، اعزاز چوہدری

افغانستان کا عسکری نہیں سیاسی حل درکار ہے، اعزاز چوہدری

افغانستان میں امن پاکستان کے استحکام کے لئے ضروری ہے، اعزاز چوہدری. فوٹو: فائل

واشنگٹن: امریکا میں پاکستان کے نئے سفیر اعزاز احمد چوہدری کا کہنا ہے کہ افغانستان کا عسکری نہیں سیاسی حل درکار ہے جس کے لئے پاکستان اور امریکا مل کر کردار ادا کر سکتے ہیں۔

اعزاز چودھری نے واشنگٹن میں پاکستانی  سفارتخانے میں پہلی پریس کانفرنس کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ نئی امریکی انتظامیہ کے لئے پاکستان کا پیغام واضح ہے کہ ہم مل کر افغانستان میں دیرپا امن کے لئے کام کرنا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا  تھا کہ افغانستان میں امن پاکستان کے استحکام کے لئے ضروری ہے۔امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ پاک افغان سرحد کے دونوں اطراف دہشت گردوں کی نقل و حرکت روکنے کے لئے سرحد کی نگرانی ضروری ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website