راولپنڈی (ویب ڈیسک )وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثما بزدار نے بغیر پروٹول راولپنڈی کا دورہ کیا،وزیراعلیٰ بغیربتائے کمشنر،ڈپٹی کمشنراورسی پی اوآفس پہنچ گئے جہاں انہوں نے افسروں اورعملے کی حاضری کوچیک کیا،اس موقع پر وزیراعلیٰ نے غیرحاضرافسران اورعملے کےخلاف کارروائی کاحکم دے دیا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے افسران اور عملے کی غیر حاضری پر برہمی کا اظہار
کرتےہوئے جواب طلب کر لیا،سردار عثمان بزدار کا کہناتھاکہ افسران سے ملنے کیلئے پرچی سسٹم ختم کردیا،دفاترمیں اوپن ڈورپالیسی اپنانے کی ہدایت جاری کردی۔وزیراعلیٰ نے بلوچستان کی خاتون کے مسئلے کے حل کیلئے ایک گھنٹے میں رپورٹ طلب کر لی،اس موقع پر ایک شخص نے مسئلہ حل ہونے پرڈیمزفنڈمیں 5 ہزارڈالرجمع کرانے کااعلان کر دیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بغیر پروٹوکول راولپنڈی کمشنرآفس،کچہری اور ریونیو آفس کا دورہ کیا اور سائلین کو دفترکے باہر بٹھانے پر ڈی سی راولپنڈی کی سرزنش کردی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے راولپنڈی کمشنر آفس کا سرپرائز دورہ کیا،سردار عثمان بزداربغیر پروٹوکول آفس پہنچے ،وزیراعلیٰ نے سائلین کو دفتر کے باہر بٹھانے پر ڈی سی کو جھاڑ پلادی ،وزیراعلیٰ نے پنجاب جوڈیشل کمپلیکس اور ریونیو آفس کا بھی دورہ کیا۔دوسری طرف سپریم کورٹ میں گلگت بلتستان کیلئے شاہین ایئرلائنزکے زائدکرایوں سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ اعتزازاحسن نے ڈیم فنڈمیں 20 لاکھ روپے جمع کرائے تھے،نعیم بخاری نے بھی 40 لاکھ روپے ڈیم فنڈمیں جمع کرائے۔اس پر اعتزاز احسن نے کہا کہ میرے پیسوں کے بارے کسی کوبتانے کی کیاضرورت ہے؟،چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ اعتزازصاحب آپ عام آدمی نہیں،دانشورہیں،آپ ہمارے لئے رول ماڈل کی حیثیت رکھتے ہیں،اعتزاز احسن نے کہا کہ میرے پاس آپ کی باتوں کاجواب دینے کیلئے الفاظ نہیں۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ زیرالتوامقدمات جلدنمٹانے ہیں،خواجہ حارث بھی آج اس کیس میں پیش نہیں ہوئے،عدالت نے کہا کہ تمام فریقین آئندہ سماعت پرگلگت بلتستان آرڈر 2018 کیلئے تجاویزدیں،عدالت نے سماعت 2 ہفتے تک ملتوی کردی۔