counter easy hit

خلا میں بیت الخلا کا مسئلہ حل کیجئے اور30 لاکھ روپے فنڈنگ لیجئے

 solve the problem of Toilets in space and take Rs 30 lakh grant

solve the problem of Toilets in space and take Rs 30 lakh grant

واشنگٹن: زمین پر فطری حاجتوں کو ادا کرنا بہت آسان ہوتا ہے لیکن خلا میں یہ کام بہت مشکل ہوجاتا ہے کیونکہ بےوزنی میں جسمانی فضلے اور مائعات کو خارج کرنا قدرے مشکل ہوتا ہے ۔ اسی لیے خلانورد خاص قسم کے پوتڑے ( پیمپرز) پہنتے ہیں لیکن اس کا مسئلہ بھی اپنی جگہ موجود ہے۔

اب ناسا نے اعلان کیا ہے کہ جو بھی شخص  یا ادارہ خلا میں انسانی فضلے کو جمع کرنے یا ٹھکانے لگانے کا بہترین طریقہ پیش کرے گا اس کے قابلِ قبول منصوبے کے لیے 30 ہزار ڈالر ( 30 لاکھ پاکستانی روپے) کے برابر رقم پیش کی جائے گی۔ خلانورد بہت بھاری اور پیچیدہ سوٹ پہنے ہوتے ہیں اور وہ بار بار پیمپر نہیں بدل سکتے لیکن پیمپرز پہنے رہنے سے انفیکشن اور دیگر امراض کے شکار ہوسکتے ہیں۔

اسی لیے ناسا نے پوری دنیا سے مشورہ مانگا ہے کہ یہ مسئلہ کیسے حل کیا جائے۔ ناسا نے’خلائی فضلے کا چیلنج‘ کے نام سے ایک ویب پیج بھی بنایا ہے جہاں دنیا بھر کے ڈیزائنر خلانوردوں کے ڈائپر کے متبادل کوئی بھی نظام کا آئیڈیا پیش کرسکتے ہیں۔ یاد رہے کہ اس کی آخری تاریخ 20 دسمبر ہے اور منتخب ہونے والے آئیڈیے کو 30 ہزار ڈالر کی رقم دی جائے گی۔

لیکن خلانوردوں کے فضلے کے حل کے لیے ناسا کی چند ہدایات ضرور یاد رکھیے۔ کسی نظام کی ڈئزائننگ سے پہلے خیال رہے کہ کبھی خلائی کیبن کا پریشر کم ہونے سے انسانوں کو سوٹ پہنے ہوئے طویل وقت گزارنا پڑتا ہے تو ایسا نظام پیش کیا جائے جس میں ہاتھ لگائے بغیر انسانی فضلہ 144 گھنٹے تک برقرار رہ سکے اور صرف پانچ منٹ میں خلائی سوٹ کا حصہ بن جائے۔ اس کے علاوہ اس کا کم وزن ہونا ضروری ہے کیونکہ خلائی سوٹ خود بہت بھاری ہوتا ہے۔ خلا میں بے وزنی ہوتی ہے جہاں ٹھوس اشیا بھی ادھر ادھر اڑتی رہتی ہے اور مائعات گول شکل اختیار کرکے تھرتھراتے رہتے ہیں۔

ناسا کی ایک ویڈیو میں خلانورد رچرڈ ماسٹریشیو کہتے ہیں کہ خلائی سفر بہت آسان اور پرکشش نہیں ہوتا ۔’  خلانوردوں کو فلائٹ کے دوران بھی بیت الخلا جانا پڑتا ہے۔ اب انسانی فضلے کو کسطرح رکھا جائے کہ اس کےجراثیم سے انسان متاثر نہ ہوں اور وہ اچھی طرح سنبھالا جاسکے ، ناسا اب دنیا کےماہرین سے یہی پوچھنا چاہتا ہے،‘ رچرڈ نےبتایا۔

ناسا انسانی فضلہ چیلنج کی ویب سائٹ پر  20 دسمبر تک اپنے خیالات اور نظام کو بھیجا جاسکتا ہے جبکہ منتخب منصوبے کا حتمی اعلانجنوری کو کیا جائے گا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website