صومالیہ کے حکام نے ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد کی تصدیق کردی ہے ،ملک کےوسطی حصے میں واقع شہر گالکایو میں جھڑپوں کا یہ سلسلہ اتوار کے روز تعمیراتی منصوبوں پر پیدا ہونے والے تنازعے کے بعد شروع ہوا۔
گالکایو شہر کے شمالی اور جنوبی حصوں کے ڈاکٹروں نے ہلاکتوں کی کم از کم تعداد 50 بتائی ہے۔