موغادیشو ….. صومالیہ کے دارالحکومت میں شدت پسند تنظیم الشباب کے حملے میں 20 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ۔
دارالحکومت موغادیشو میں ساحل کے قریب واقع ر یستوران پر سیکوریٹی فورسز کا شدت پسندوں کے خلاف آپریشن اختتام کو پہنچ گیا۔ الشباب تنظیم کے اہلکاروں نے رات گئے، ریستوران پر حملہ کیا ، حملے سے قبل دو بم دھماکے بھی کئے جس کےبعد سیکوریٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ۔حملے میں 20 سے زائد افراد ہوئے۔حملہ آوروں کی تعداد یا ان کی ہلاکت سے متعلق ابھی واضح اطلاعات موصول نہیں ہوئی ۔