موغادیشو: صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو کو ایک بار پھر شدت پسندوں نے نشانہ بنا لیا۔ یکے بعد دیگرے ہونے والے دو بم دھماکوں میں 17 افراد ہلاک اور درجنوں افراد زخمی ہو گئے۔
موغادیشوغیر ملکی میڈیا کے مطابق پہلا دھماکہ صدارتی محل کے قریب ہوا جبکہ دوسرے دھماکے میں فوجی مرکز کو نشانہ بنایا گیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق مرنے والوں میں ایک پولیس افسر اور ایک ایم پی بھی شامل ہیں۔ سیکیورٹی اہلکاروں اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ شدت پسند تنظیم الشباب نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے جنگجو ہوٹل کے اندر موجود ہیں۔ گزشتہ دنوں ایک ٹرک بم دھماکے میں تین سو سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔