counter easy hit

کچھ نادیدہ قوتیں انتخابات کے نتائج تبدیل کرتی ہیں، مولانا فضل الرحمان

نوشہرہ: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ نادیدہ قوتیں انتخابات کے نتائج تبدیل کرتی ہیں اور یہی ہمارے راستے کی رکاوٹ ہیں۔

Some invisible forces maneuvering election results, Fazal ur rehman

Some invisible forces maneuvering election results, Fazal ur rehman

نوشہرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ روایتی سیاست کرنے والوں پر مفادات کا غلبہ ہے اور کچھ نادیدہ قوتیں انتخابات کے نتائج تبدیل کردیتی ہیں اور یہی ہمارے راستے میں رکاوٹ ہیں۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ  ہماری جماعت دوسری پارٹیوں کی طرح نہیں، ہماری نظر میں مفادات کی کوئی اہمیت نہیں، ہم ملک میں صرف قرآن و سنت کے نفاذ کے لئے سیاست کررہے ہیں،  ہماری جماعت کی بنیاد بھی فرقہ واریت پر نہیں ہمارے دروازے ہرطبقے کے لئے کھلے ہیں ہم اقلیتوں کے تحفظ کی بھی بات کرتے ہیں۔سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ ہم نے سیاسی عمل کے ذریعے آگے بڑھنا ہے، ملک میں تبدیلی آئین، قانون، شریعت پر عمل اور نظام کی اصلاح کی صورت میں آئے گی جبکہ ریاست کے مفادات اورنظام کو مدنظررکھنا بھی ضروری ہے پاکستان کا آئین قانون کے تحت سیاست سے وابستہ ہے۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ دنیا میں جو جنگ چل رہی ہے اس کے ذریعے اسلام کے چہرے کو گرد آلود کرنے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن ہمیں اسلام کا ترجمان بننا ہوگا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website