اسلام آباد: شریف خاندان کی جانب سے جے آئی ٹی کی رپورٹ پر کیے جانے والے کچھ اعتراضات کو پاناما کیس میں سپریم کورٹ کا عملدرآمد بینچ پہلے ہی مسترد کرچکا ہے۔
Some objections on the JIT report by the Sharif family have already been rejected
29 مئی کو وزیر اعظم کے صاحبزادے حسین نواز کی جے آئی ٹی کے دوارکان کیخلاف درخواست مستردکرتے ہوئے عدالت نے خواجہ حارث کو یقین دلایا تھا کہ جے آئی ٹی ارکان پر اعتماد کرکے ذمے داری سونپی گئی ہے، اگر تفتیش کے کسی مرحلے پر محسوس ہوا کہ ٹیم کا کوئی رکن غیر جانبدار نہیں تو اسے تفتیش سے الگ کردیا جائے گا۔ اسی درخواست میں جسٹس اعجاز افضل خان نے ریمارکس دیے تھے کہ جے آئی ٹی کی عبوری یاحتمی رپورٹ کا جائزہ لیتے وقت کسی رکن کی جانبداری مشکوک محسوس ہوئی توکارروائی کی جائے گی۔ جسٹس شیخ عظمت سعید نے ریمارکس دیے تھے ہم کسی کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں ہونے دیں گے اور نہ کسی کو تفتیش پر اثر انداز ہونے دیں گے چاہے وہ ایک فریق ہو یا دوسرا۔