اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان میں کچھ علاقوں میں ایسی سازشی عناصر ہیں جو علیحدگی تحریک چلا رہے ہیں مگر گلگت بلتستان کے عوام شمولیت کی تحریک چلا رہے ہیں۔ حکومت ہر جگہ اپنے گندے وزیر کو بھیج کر گندی زبان استعمال کرتی ہے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے گلگت بلتستان میں اپنی انتخابی مہم کے دوران خطاب میں کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کو آئین دیا جبکہ 2018 سے میرا وعدہ ہے گلگت بلتستان کے عوام کو صوبہ دینا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے پہاڑوں کو گواہ بنا کر وعدہ کیا کہ میں گلگت بلتستان کو آئین اور آئینی حقوق دلاؤں گا۔ انہوں نے کہا ‘کچھ لوگ سوچ رہے ہیں کہ گلگت بلتستان کو صوبہ بنا کر گندم کی سبسڈی ختم کردی جائے گی اور ٹیکس بڑھادیا جائے گا’۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ‘واضح کردینا چاہتا ہوں کہ سبسڈی ختم کرنے یا ٹیکس بڑھانے کی اجازت نہیں دیں گے’۔ ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ صوبہ بنانے سے پہلے چور دروازوں سے ٹیکس لگانے کی کوشش کررہے ہیں، ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ گلگت بلتستان کے نوجوان دو دو ڈگریاں لیے نوکری کی تلاش میں ہیں، ہم انہیں روزگار فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں جاری کوئی بھی سی پیک، وفاق اور صوبائی منصوبوں میں مقامی افراد کو ترجیح دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ سابق صدر نے فوج کی تنخواہ میں بھی 75 فیصد اضافہ کیا تھا، تنخواہوں اور پینشن میں اضافہ صرف پیپلز پارٹی کی حکومت نے کیا جو کوئی بھی دوسری حکومت نہیں کرسکتی۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ پاک چین تعلقات کی بنیاد ذوالفقار علی بھٹو کے دور میں رکھی گئی جبکہ پیپلز پارٹی کے دور میں دونوں ممالک کی دوست فعال ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے صوبائی وزیر کو چین لے کر جاؤں اور ان کو بتاؤں گا کہ سی پیک پر کامیابی سے مقامی افراد کو محروم نہیں رکھ سکتے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ میں نے گلگت بلتستان کے زمینی راستوں سے واقف ہوں اور یہاں کے حقیقی مسائل کا ادراک رکھتا ہوں، جب آپ مجھے منتخب کریں گے تو آپ کے مسائل کے حل کے بارے میں بہتر انداز میں کوشش کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ ‘مجھے نگر سے ایک سیٹ نہیں بلکہ دو سیٹیں چاہیں’۔ دریں اثنا چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کے مریم نواز کے بارے نازیبا الفاظ کی شدید مذمت کی ہے ۔ میڈیا ذرائع کے مطابق گلگت بلتستان کے ضلع نگر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جب ان کو ہار نظر آتی ہے تو یہ لوگ گالیوں پر اتر آتے ہیں، ہر جگہ اپنے گندے وزیروں کو بھیج کر گندی زبان استعمال کرتے ہیں ۔ یہ ہر جگہ دھاندلی کی کوشش کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز پہلی مرتبہ گلگت آئی ہیں، وہ آپ کی مہمان ہیں اور گنڈاپور اپنی گندی زبان ایک عورت کیخلاف استعمال کررہے ہیں ۔ کیا یہاں کی ثقافت اس بات کی اجازت دیتی ہے ؟ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزراء یہاں انتخابی دھاندلی کے لیے اکٹھے ہو رہے ہیں ۔ واضح رہے کہ گلگت بلتستان میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہاتھا کہ مریم نواز گلگت بلتستان میں انتخابی مہم پر آئی ہوئی ہے۔ یہ بھی سن لو،میں سچ کہوں گا کہ مریم نواز خوبصورت تو ہے، لیکن یہ خوبصورتی عوام کے ٹیکس کے پیسے کی ہے۔ انہوں نے مریم نواز کی ذات پر تنقید کی اور کہا کہ عوام کے ٹیکس کے پیسے نوازشریف کی دو حکومتوں میں مریم نواز نے کروڑوں روپے کی سرجریاں کروائی ہیں، یہ خوبصورتی بھی عوام کے پیسے کی ہے۔ میں یہاں کسی کو بھی اٹھا لو، اور اس کی سرجریاں کروا دوں، تو آپ بھی براڈپٹ اور ٹام کروز بن جاؤ گے۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے گلگت بلتستان میں پندرہ نومبر کو منعقد ہونے والے انتخابات کو آزادانہ صاف اور شفاف بنانے کیلئے پارٹی کی حکمت عملی پر عملدرآمد کیلئے فیصلے کئے ہیں سابق چیرمین سینٹ و سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر حسین بخاری ہنگامی دورہ پر گلگت روانہ ہو گئے ہیں چیرمین بلاول بھٹو نے پارٹی سیکرٹری جنرل نیر بخاری کو مشاورت کیلئے اسلام آباد سے واپس گلگت طلب کیا ہے چیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور سیکرٹری جنرل نیر بخآری گلگت بلتستان کی تنظیم اور پارٹی امیدواران کے ساتھ مشاورت سےگلگت بلتستان میں آمدہ انتخابات میں ممکنہ سرکاری سیاسی اور انتظامی مداخلت روکنے کے حوالے سے لائحہ عمل مرتب کریں گے سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی نیر بخآری انتخابی عمل کے آخری روز تک چیرمین بلاول بھٹو کے ہمراہ ہونگے اور انتخابی عمل کی تکمیل تک پارٹی تنظیموں کی قانونی مدد اور راہنمائی بھی کریں گے موثق زرائع کے مطابق پیپلز پارٹی عالمی اور ملکی میڈیا کو ہر پولنگ سٹیشن کی لمحہ بہ لمحہ صورت حال سے آگاہ رکھنے کیلئے مانیٹرنگ سیل کا قیام بھی عمل میں لائے گی پارٹی عہدیداران پر مشتمل انتظامی امدادی اور نگران کمیٹیاں تشکیل دی جاییں گی باخبر زرائع کے مطابق ہر حلقہ انتخاب سے ووٹنگ کے عمل سے لیکر گنتی اور پولنگ ایجنٹس کو فراہم کردہ تصدیقی نتائج کے حصول تک کا مربوط نظام وضح کر لیا گیا ہے پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخآری نے گلگت بلتستان روانگی سے قبل اپنے بیان میں کہا ہے کہ چیرمین بلاول بھٹو کے گلگت بلتستان کی ہر تحصیل میں کامیاب جلسوں میں ووٹرز پی پی پی کے حق میں فیصلہ دے چکے ہیں پندرہ نومبر کو صرف رسمی اعلان ہوگا انہوں نے کہا کہ چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے گلگت بلتستان کے کونے میں قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کی عوامی اپنائیت کا مظاہرہ کرکے گلگت بلتستان کے بزرگوں خواتین اور نوجوانوں کو اپنا گرویدہ بنا لیا ہے نیر بخآری نے کہا کہ گلگت بلتستان کی پارٹی تنظیم نے قائد عوام کے وطن دوستی بی بی شہید کی خدمات کو عوام الناس اور بلخصوص نوجوان نسل میں عام کرنے میں اہم کردار کیا ہے انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان انتخابات میں وفاقی وزرا کا سرکاری و حکومتی وسائل کا استعمال قبل از وقت دھاندلی ہے حکمرانوں کا لب و لہجہ بد تہزیبی کی حدیں عبور کر رہا ہے نیر بخآری نے حکومتی وزرا مشیروں کو خبردار کیا ہے کہ دھونس دباؤ دھاندلی کی ہر ممکنہ کوشش اور حربے کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے پیپلز پارٹی کے جیالے ووٹ کی حرمت اور تقدس پر پورا پہرہ دیں گے