چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ کچھ لوگوں نے غلطیوں کا سارا بوجھ وزارت داخلہ اور اسٹیبلشمنٹ پر ڈال دیا ہے۔ یہ لوگ بتائیں کہ اپنی کارستانیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے وہ وزارت داخلہ سے کس قسم کی مدد چاہتے تھے۔
چوہدری نثار پارٹی رہنماؤں کے خلاف کھل کر میدان میں آگئے اور پرویز رشید کا نام لیے بغیر ان پر کڑی تنقیدکرتے ہوئے کہا کہ وہ اتنے ہی معصوم ہیں تو اپنی حکومت کو یہ مشورہ دیں کہ وہ ڈان لیکس کی رپورٹ منظرعام پر لائے ۔ چوہدری نثار نے کہا کہ جس 6 رکنی کمیٹی نے ان کے خلاف ڈان لیکس میں فیصلہ دیا اس کا صرف ایک رکن وزارت داخلہ کا تھا۔ پرویز رشید کے بیان کی طرف واضح طور پر اشارہ کرتے ہوئے چوہدری نثار نے کہا کہ ان میں اتنی اخلاقی جرات ہونی چاہیے کہ سازش کے بارے میں کھل کر بتائیں۔