یورپ(چیف اکرام الدین)جذبہ اتحاد یونین آف جرنلسٹ یورپ کے بانی و مرکزی صدر اور گلوبل ٹائمز یورپ نیوز پیپر کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین نے کہا کہ خیبر پختونخواہ صوبے کیلئے وزیر اعلی اور سپیکر کیلئے اہم نام پر مشاورت کرے
انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ملک کو محرومیوں سے بچا سکتے ہیں اور عوام کو بہتر مستقبل دے سکتے ہیں خیبر پختونخواہ ایک پسماندہ صوبہ ہے اور اس صوبے کیلئے وزیر اعلی اور سپیکر کیلئے اہم نام پر غور کرنا ضروری ہے
صوبے کو ترقی دینا اور عوام کو ریلیف دینا ہر ایک لیڈر کا فرض بنتا ہے انہوں نے ایک اخباری بیان میں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے مطالبہ ہے کہ ملک واجد اللہ خان،طفیل انجم، کامران بنگش، فضل الہی،ڈاکٹر سمیرا شمس اور دیگر نوجوان ممبران صوبائی اسمبلی کو اہم وزارتیں دیں تا کہ صوبہ ترقی کر سکے اور عوام کو بہتر مستقبل دے سکے
انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر سمیرا شمس رکن صوبائی اسمبلی کو وزیر صحت، اور طفیل انجم کو وزیر تعلیم، منتخب کرے تا کہ تعلیم اور صحت کا شعبہ ترقی کر سکے اور نوجوان نسل کو بہتر مستقبل کا نوید ملے گی اس موقع پر چیف اکرام الدین نے صوبائی اسمبلی اور نیشنل اسمبلی کے تمام کابینہ کی جیت پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ اللہ تعالی ہمارے ملک اور عوام پر اپنا فضل و رحم کرے اور اللہ تعالی ہمارے وطن عزیز کو ترقی اور عوام کو روشن مسقبل اور خوشحالی نصیب کرے۔آمین