شوبز اور فیملی پر یکساں توجہ دینا مشکل ہوتا ہے،ایک وقت میں ایک فلم کرتی ہوں: اداکارہ
کراچی: اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ ان کی پہلی ترجیح ان کا بیٹا ہے جس کیلئے انہوں نے بہت بار اچھے اچھے پراجیکٹس کو بھی چھوڑا ہے۔ اداکارہ ماہرہ خان نے ایک انٹرویو میں کہا کہ شوبز اور فیملی دونوں پر یکساں توجہ دینا مشکل ہوتا ہے لیکن بہت سارے پراجیکٹس کے باوجود بھی میری پہلی ترجیح میرا بیٹا ’’اذلان‘‘ ہی ہے۔ اداکارہ نے کہا وہ ایک وقت میں ایک ہی فلم کرتی ہیں، یہ میری پسند پر منحصر ہے کہ میں کون سا کام کروں یا نہ کروں لیکن اب تک میں نے جتنا بھی کام کیا اسے عوام میں بہت پسند کیا گیا۔ اداکارہ سے جب پوچھا گیا کہ وہ کام کے دوران اپنے بیٹے کو یاد کرتی ہیں تو ان کا کہنا تھا کہ بالکل ایسا ہی ہے، یہ ہر ماں کیساتھ ہوتا ہے، چاہے میں کہیں بھی ہوں میں اپنے بیٹے کے بارے میں سوچتی رہتی ہوں جیسے اس انٹرویو کے دوران بھی میں بیٹے کے بارے میں سوچ رہی ہوں۔