ملتان میں بیٹے نے مبینہ طور پر گولیاں مار کر اپنی ماں کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ ملتان کے پولیس اسٹیشن مخدوم رشید کے علاقہ گارڈن ٹاؤن میں پیش آیا جہاں کامران نامی 26 سالہ نوجوان نے اپنی بیوہ والدہ کوثر پروین کو گولی ماری اور فرار ہو گیا۔ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دیں ہیں تاہم اب تک قتل کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ مقتولہ خاتون کوثر پروین لوگوں کے گھروں میں کام کرتی تھی۔