پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) فرزند کشمیر صدر انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم زاہد ہاشمی نے بھارتی لوک سبھا میں متنازعہ امیگریشن بل کے پاس کرنے پرشدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر عالمی انسانی حقوق ملیا میٹ کردیئے۔ دنیا میں مسلم امہ اوردیگرمذاہب میں فرق روا رکھا گیا جس سے مسلم دشمنی کھل کر سامنے آگئی، ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر ایک غیر انسانی بل پاس کر کے دنیا میں ایک انوکھے انسان دشمن ملک کے طورپرسامنے آیا ہے جو عالمی قوانین سے یکسر صرف نظر کررہا ہے۔ بھارت نے اپنے ٹکڑے ہونے کی دستاویز خود ہی پاس کی ہے۔ بھارت کو سیکولرازم نے آج تک جوڑ کر رکھا ہے انشااللہ وہ دن دور نہی جب بھارت کے 29 ٹکڑے ہونگے اور وہ سامراجی ریاستوں کی طرح انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کے سبب بکھر کر رہ جائیگا۔