کراچی……کراچی کے علاقےگزری میں مبینہ پولیس مقابلے سے متعلق کیس میں تفتیشی افسر نے نوجوان کی ہلاکت سےمتعلق رپورٹ عدالت میں جمع کردای ۔
کراچی کے علاقے گزری میں یکم جنوری کو مبینہ پولیس مقابلے میں لیاری کا نوجوان ذکریہ جنجوعہ ہلاک ہوگیا تھا ۔ذکریہ کی والدہ نے پولیس کے خلاف رپورٹ درج کرنے کے لئے عدالت میں درخواست دائر کررکھی ہے ۔ذکریہ کی والدہ کا موقف ہے کہ پولیس نے ذکریہ کو جعلی مقابلے میں ہلاک کیا۔مقدمے کی سماعت سیشن جج جنوبی کی عدالت میں ہوئی ، جس میں تفتیشی افسر نے ذکریہ جنجوعہ کی ہلاکت سے متعلق رپورٹ جمع کرادی، رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ ذکریہ ڈکیتی کے بعد فرار ہورہا تھا ، مقابلے میں ہلاک ہواجبکہ پولیس پر جوبھی الزامات لگائے گئے وہ جھوٹے اور بے بنیاد ہیں ۔ مزید سماعت کے لئے کارروائی 18 جنوری تک ملتوی کردی گئی