ممبئی : بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا جو 2جون کو 28 برس کی ہو گئی ہیں۔
سوناکشی کی سالگرہ کی خوشی میں سلمان خان نے ایک سرپرائز پارٹی کا اہتمام کیا پانیول فارم ہاؤس میں رات گئے ہونے والی تقریب میں سوناکشی ان کے گھر والوں اور دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اس سلسلہ میں سوناکشی کا کہنا ہے کہ میری سالگرہ کی تقریب ہمیشہ سے میرے لیے ایک سرپرائز رہی ہے اور اس مرتبہ سلمان خان نے سرپرائز پارٹی دیکر حیران کر دیا۔