انیل اور امرتا کی سپر ہٹ فلم 1986میں ریلیز ہوئی تھی ، معاشرتی کہانی ہوگی
ممبئی (نیٹ نیوز)بالی ووڈ اداکار انیل کپور اور امرتا سنگھ کی فلم چمیلی کی شادی کے ریمیک میں اداکارہ سوناکشی سنہا چمیلی کا کردار ادا کریں گی۔یہ فلم پہلی بار 1986 میں ریلیز ہوئی تھی اور اسے خوب پذیرائی ملی تھی۔فلم کی ڈائریکٹر رادھیکا راؤ اور ونے سپرو کی جوڑی چمیلی کی شادی کے ریمیک پر کام کر رہی ہے ۔ذرائع کے مطابق فلم کی کہانی آج بھی معاشرے کی عکاسی کرتی ہے ، بھارت میں آج بھی بہت سی جگہوں پر مختلف فرقوں اور ذاتوں کے درمیان شادی کی مخالفت کی جاتی ہے ۔سوناکشی کے بارے رادھیکا اور سپرو نے کہا کہ چمیلی کے کردار سے ایک دیسی لڑکی کی تصویر جھلکتی ہے اور صرف سوناکشی ہی اسے بہتر طور پر ادا سکتی ہیں۔ ونے نے کہا کہ وہ جلد ہی میڈیا کے سامنے فلم کی کاسٹ کے نام ظاہر کریں گے ۔فلم میں انیل کپور اور امجد خان کا کردار کون نبھائے گا اس پر انہوں نے کہا: آپ تھوڑا سا انتظار کریں سب پتہ چل جائے گا۔