counter easy hit

سونم اور ایشوریہ کے بعد “کترینہ” بھی کانزفلم فیسٹیول میں جلوہ افروز ہوں گی

Katrina

Katrina

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کی خوربرو اداکارہ کترینہ کیف بھی سونم اور ایشوریہ کے ساتھ کانز انٹرنیشنل فلم فیسٹول میں شرکت کریں گی۔

بھارتی میڈیا کے بعد 31 سالہ کترینہ جوایل اوریل پیرس کی نئی سفیر ہیں رواں برس 13 سے 24 مئی تک ہونے والے 68 ویں 12 روزہ کانزانٹرنیشنل فلم فیسٹول میں ایشوریہ رائے بچن اور سونم کپور کے ساتھ شریک ہوں گی۔ کترینہ کیف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کانز فلم فیسٹول میں ایشوریہ رائے بچن اور سونم کپور کے ساتھ مل کر بھارت کی نمائندگی کرنے پر بہت خوش ہوں اور میں اس کے لیے انتہائی پرجوش ہوں ۔

کترینہ کیف کا مزید کہنا تھا کہ ایک اداکارہ کی حیثیت سے ایسی تقریب میں شرکت کرنا جہاں فلم کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد موجودہوں بہت ہی متاثر کن ہوتا ہے جب کہ ایل اریل کی پیرس میں سفیر کی حیثیت سے میں دوسرے سفیروں سے بھی ملاقات کے لیے بے چین ہوں۔