counter easy hit

ابرار الحق کے نئے گانے ‘چمکیلی‘ کی شامت ۔۔۔۔۔ کس بات کو بنیاد بنا کر معاملہ عدالت میں پہنچا دیا گیا ؟ جانیے

لاہور(ویب ڈیسک)گلوکار ابرار الحق کا ’اساں تے جاناں بلو دے گھر‘ اور ’ نی پروین ‘ کے بعد حال ہی میں ریلیز ہونے والا گیت ’چمکیلی‘ بھی تنازع کی شکل اختیار کرگیا جس کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کردی گئی۔گلوکار ابرارالحق کا گانا ‘بلو‘ اور ’نی پروین ‘ کے بعد ایک اور گیت عدالت پہنچ گیا۔

میرے والد نشئی تھے ،والدہ نے انہیں میری اور اپنی جان بچانے کے لیے قتل کیا تھا ؟ نامور اور خوبصورت ترین اداکارہ کا دبنگ اعتراف

گیت کو رکوانے کے لیے وکیل رانا عدنان اصغر نے سول عدالت میں درخواست دائر کردی جس کے بعد ابرار الحق نے متنازع گیت بنانے کی ہیٹ ٹرک مکمل کرلی۔دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 7 دسمبر کو ابرار الحق کی جانب سے ریلیز گانے میں مردوں کی تذلیل کی گئی ہے، گانے میں نہ صرف مردوں بلکہ خواتین کی بھی توہین کی گئی جب کہ عدالت گانے کو یوٹیوب سے ہٹانے اور چینلز پر نشر ہونے سے روکنے کا حکم دے۔درخواست میں گلوکار ابرار الحق ، پیمرا، کمشنر لاہور اور اے پی این ایس کو فریق بنایا گیا ہے جبکہ درخواست پر سماعت 21 دسمبر تک ملتوی کردی گئی ہے۔شوبز حلقوں کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں اس طرح سے پبلسٹی حاصل کرنے کا انداز بہت پرانا ہے اور اس طرح کی تنقیدی پچ پر ابرارالحق پہلے بھی کئی بار کھیل چکے ہیں اور اس بار بھی انہوں نے ایسا ہی کیا ہے، یہ گیت انجانے میں نہیں بلکہ بڑی سوچ و بچار کے بعد ریکارڈ کیا گیا ہے، ابرارالحق یہ بات بخوبی جانتے اور سمجھتے ہیں کہ ہم جس معاشرے میں رہتے ہیں اس کا رہن سہن ایسا نہیں ہے جہاں لڑکیاں دلہے کے گھر بارات لے کر آجائیں۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق نامور ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا نے فلمی دنیا میں قدم رکھ دیا۔ جنت مرزا ہدایت کا ر سیدنور کی فلم ’’باجرے دی راکھی‘‘ سے اپنے فنی کرئیر کا آغاز کردیا جس میں وہ مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔سوشل میڈیا میں وائرل ویڈیو کے مطابق اداکارہ نے فلم ’’باجرے دی راکھی‘‘ کی شوٹنگ کا آغاز کردیا گیا ہے فلم آئندہ سال سینما کی زینے بنے گی۔

SONSONG, OF, CHAMKEELI, BY, IBRARUL HAQ, GOT, PUNISHED, CASE, IS, IN, COURT

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website