توہین آمیز ٹوئٹس پر دنیا بھر سے رسوائی سمیٹنے والے گلوکار سونو نگم نے ایک مسلمان بس ڈرائیور کو 5 لاکھ روپے انعام دیئے ہیں۔
لاہور: میں ہندوئوں کے مقدس مقام امر ناتھ جانیوالی ایک بس پر فائرنگ ہوئی تھی جس میں 6 یاتری ہلاک جبکہ کئی زخمی ہوگئے تھے ۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر بس کا ڈرائیور اپنی جان سے نہ کھیلتا تو جانی نقصان زیادہ ہوتا۔ پہلے پہل تو بھارتی میڈیا نے ڈرائیور کا کردار بڑھا چڑھا کر پیش کیا لیکن جب یہ بات کھلی کہ یاتریوں کی جان بچانے والا ایک مسلمان ہے تو معاملے کو ہی دبا دیا لیکن سونو نگم نے شیخ سلیم غفور نامی مسلمان ڈرائیور کو 5 لاکھ روپے بطور انعام دیئے ہیں۔سونونگم کا کہنا ہے کہ حکومت بھی ڈرائیور کو انعامات اور اعزازات سے نوازے۔