counter easy hit

فوری اپنی ’انڈر19‘ ٹیم جان چھڑوائیں۔۔۔!!! عمران خا ن کن افراد کو اپنی کابینہ سے نکالیں؟ وزیر اعظم کو پیغام پہنچا دیا گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) سینئر تجزیہ کار عارف نظامی نے کہا ہے کہ وزیراعظم کو چاہیے فوری انڈر19ٹیم سے جان چھڑوالیں،عمران خان کو اپنی قانونی ٹیم میں بیرسٹرلیول کے مشیررکھنے چاہئیں،اسی طرح بہت سارے مسائل عمران خان کی گالی گلوچ کی وجہ سے پیدا ہوئے،کیونکہ وہ گالی گلوچ کے بغیر بات نہیں کرسکتے؟

TOP Best Jobs for All Categories, Govt, Semi Govt and Private Jobs 2019 for 68+ Computer Operators, Stenographers, Stenotypists, Assistants, Instructors & Other

انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ سارا مسئلہ عمران خان کی ٹیم ہے، آپ بے شک اچھے ہوں نیک ہوں لیکن جب ٹیم ہی اچھی نہیں ہے؟ اس لیے گڈگورننس کیلئے ٹیم کا اچھا ہونا بڑا ضروری ہے۔عمران خان کو چاہیے کچھ چھانٹی کریں، ایک توانڈر19ٹیم سے اپنی جان چھڑوائیں۔مشیربیرسٹر لیول کے ہونے چاہئیں۔ شفقت محمود اور شیخ رشید کی اگر تعریف ہورہی ہے تو انہوں نے گھاٹ گھاٹ کا پانی پیا ہوا ہے۔اپوزیشن کو جودیوار سے لگایا ہوا ان کو چاہیے اس سے نکلیں، انہوں نے اپوزیشن کو مافیا قراردیا، یعنی عمران خان گالی گلوچ کے بغیر بات نہیں کرسکتے؟اسی گالی گلوچ کی وہ سے سارے مسائل پیدا ہوئے۔انہوں نے بے جاطور پر چیف جسٹس کو للکارا کہ طاقتور کیلئے اورقانون ہے اور کمزور کیلئے اور قانون ہے؟پھرچیف جسٹس کا نام لے کرکہا آپ اس کو ٹھیک کریں۔پھر چیف جسٹس نے ٹھیک کرکے دکھا دیا، کہ ملک میں تو سب سے طاقتور آرمی چیف ہوتا ہے، چیف جسٹس اس طرح للکارا تو نہیں لیکن اب دیکھیں کہاں 3سال کی توسیع تھی کہاں اب 6ماہ پر گزارا کرناپڑے گا، اور پھر چھ مہینے کے بعد آگے ہوگا۔پھر نمبر دوئم وزیراعظم سے طاقتور ہوتے ہیں۔

Jobs for All Categories throughout Pakistan Govt, Semi Govt, Private, All Cities, All Provinces, Latest Jobs 2019 for 100+ Categories as Assistant Directors, Dy Directors, Dispatch Riders, Naib Qasid & Other

مزید برآں سینئر تجزیہ کار کامران شاہد نے وزیراعظم کے ٹویٹ کو غیرمناسب قراردے دیا، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کو چاہیے تھا کہ اعلیٰ ظرفی کی مثال قائم کرتے، قوم سے معافی مانگتے کہ میری ٹیم کی غلطی کی وجہ سے صورتحال خراب ہوگئی، لیکن وزیراعظم نے فاشسٹ والا تاثر دیا، کہ بس میں ٹھیک کہتا ہوں،عمران خان پاکستان کو گیارہ کھلاڑیوں کی ٹیم سمجھ کرچلا رہے ہیں۔انہوں نے اپنے تبصرے میں کہا کہ حکومت پاکستان نے سرکس لگائی ہوئی تھی وہ اپنے منطقی انجام کو پہنچی۔آرمی چیف کی مدت ملازمت کی توسیع پر حکومت نے بحث شروع کروائی، یہ حکومت کی نالائقی یا نااہلی کہہ لیں۔جو حکومت ایک ڈرافٹ تیار نہیں کرسکتی، وہ حکومت پاکستان کے تما م امور کو چلا رہی ہے۔اس سے زیادہ قومی سلامتی کو کسی اور سے کوئی خطرہ نہیں ہوسکتا۔آرمی چیف کی 6ماہ کی مدت ملازمت میں توسیع حکومتی ڈرافٹ کی وجہ سے نہیں بلکہ سپریم کورٹ نے خود دی ہے۔عمران خان پاکستان کو گیارہ کھلاڑیوں کی ٹیم سمجھ کرچلا رہے ہیں،وہاں پر توایسا سب کچھ چل جاتا ہے، لیکن یہ ایک ملک ہے۔یہ چندہ مانگنے والا کام نہیں، آپ نے بین الاقوامی سطح پر بھی بلنڈرز کیے ہیں، انہوں نے کہا کہ میں نے عمران خان کاٹویٹ پر سرپکڑ لیا کہ انسان میں تھوڑی سی شرم ہونی چاہیے، اعلیٰ ظرفی کا مظاہرہ ہونا چاہیے تھا کہ میری ٹیم نااہل ہے، مجھے ٹماٹرکی قیمت بھی ٹی وی سے پتا چلتی ہے۔عمران خان نے ٹویٹ کیا کہ دشمن اور مافیا کو مایوسی ہوئی ہے،لیکن عمران خان نے یہ ٹویٹ اپنے لیے کیا ہے۔آپ خود ہیں یہ سب کچھ، کیونکہ آپ کی ٹیم کو معاملات چلانے نہیں آئے۔

Soon, Federal, Cabinet, will, be, reshuffled, Under 19, team, of, Kaptaan, will, be, sacked, down, ministers

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website