اسلام آباد: نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کہنا تھا کہ عنقریب امریکی صدر پاکستان کا دورہ کر سکتے ہیں جس میں وہ عمران خان سے ملاقات کریں گے،
تفصیلات کے مطابق اینکر نے سوال کیا کہ ہمیں لگتا ہے ڈونلڈ ٹرمپ افغانستان کے معاملے پر عمران خان سے رابطہ کریں گے اور ان سے مدد مانگیں گے، جس پر شیخ رشید نے کہا آپ رابطہ کی بات کرتے ہیں میں تو یہ جانتا ہوں کہ ممکن ہے عنقریب ڈونلڈ ٹرمپ افغانستان آئیں اور اس کے بعد پاکستان کا بھی دورہ کریں۔