counter easy hit

صوفی چوہدری نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ پر مزاح سے بھرپور پوسٹ کردی

ممبئی: گلوکارہ و اداکارہ صوفی چوہدری اب فلموں میں نہیں آرہیں لیکن وہ پھر بھی کسی نہ کسی وجہ سے خبروں میں رہتی ہیں ،چاہے وہ ان کی لائیوپرفارمنس ہو یا پھر میوزک ویڈیو یا پھر سلیبرٹی پارٹیز ہوں کیونکہ وہ ہرپارٹی میں دکھائی دیتی ہیں،البتہ اس مرتبہ وہ بالکل ہی نئی وجہ سے خبروں کی شہہ سرخیوں میں ہیں۔

Sophie Choudry talked with resatisfied on price increases of petroleum products social mediaتفصیلات کے مطابق صوفی چوہدری نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ پر ایک ٹوئیٹ میں لکھا کہ ”جی ایس ٹی کی وجہ سے پورے انڈیا میں چیزوں کی قیمت ایک ہونی چاہیے ؟ خواہش ہے کہ پٹرولیم مصنوعات پر بھی ہونا چاہیے ، ممبئی کو اضافی قیمت کیوں ادا کرنی پڑے؟ “

بس پھر کیا تھا، صوفی کی یہ ٹوئیٹ سامنے آتے ہی سوشل میڈیا صارفین نے بھی آڑھے ہاتھوں لیا۔ امیت نے لکھا کہ ”صوفی ، میرے خیال میں اب آپ کو لندن واپس چلے جانا چاہیے ، ممبئی میں بہت ڈرامہ ہوگیا“۔

ارن نے لکھا کہ” وکٹوریا کے زیرجامہ کی قیمتوں کے بارے میں سوچیں، آپ کیلئے پٹرول کی قیمتیں نصاب سے باہر ہیں“

لیکن گلوکارہ بھی ہار ماننے والوں میں سے نہیں تھی اور ایک مرتبہ پھر ٹوئیٹر کا میدان سنبھالا اور ارن کو جواب دیتے ہوئے لکھاکہ ” ہاہاہا، ممکن ہے کہ آپ کو اپنے رپا انڈر ویئرکی قیمت کی فکر کرنی چاہیے ، مجھے چھوڑیں،میں لندن سکول آف اکنامکس کی ایک گریجوایٹ ہوں اور زیاہ اہم چیزوں پر توجہ دیں“۔

https://twitter.com/Sophie_Choudry/status/999209087974817792

گناراج کماتھ نے اس جواب پر استفسار کیا کہ ” لندن سکول آف اکنامکس؟ آپ بالی ووڈ میں کیا کررہی ہیں؟‘

صوفی چوہدری نے بتایا کہ ’ اپنے جنون اور خوابوں کی پیروی کررہی ہوں لیکن مجھے سکول کالج واقعی پسند ہیں اور کسی بھی چیز کیلئے کبھی اپنی تعلیم پر سمجھوتہ نہیں کروں گی ‘۔