لندن: ورلڈکپ 2019 کے پانچویں میچ میں آج جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔
پاکستانی وقت کے مطابق دونوں ٹیمیں آج ڈھائی بجے لندن کے تاریخی گراؤنڈ اوول میں مد مقابل آئیں گی۔ عالمی کپ میں بنگلہ دیش اپنی مہم کا آغاز جنوبی افریقہ کے خلاف میچ سے کر رہی ہے۔ ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان اب تک تین میچ کھیلے جا چکے ہیں جس میں جنوبی افریقہ نے 2 اور بنگلہ دیش نے ایک میچ اپنے نام کیا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسلآئی سیسی) رینکنگ میں جنوبی افریقہ تیسری اور بنگلہ دیش ساتویں پوزیشن پر ہے۔بنگلہ دیش کے اوپننگ بلے باز تمیم اقبال کی کلائی کی انجری کے باعث آج کے میچ میں شرکت مشکوک ہے جبکہ مشرفی مرتضی ایمسٹرنگ، مستفض الرحمان پٹھوں کی انجری اور سیف الدین کمر کی انجری کا شکار ہے اور شکیب الحسن نے حال ہی میں کمر کی انجری سے نجات پائی ہے۔
جنوبی افریقہ کی ٹیم میں ہاشم آملہ کی بھی آج کے میچ میں شرکت مشکوک ہے، انگلینڈ کے خلاف سر پر باؤنسر لگنے سے وہ زخمی ہوگئے تھے اور انہوں نے ٹریننگ سیشن میں بھی حصہ نہیں لیا، اس لیے ان کی جگہ ٹیم میں ایڈن مارکرام کو شامل کیے جانے کا امکان ہے