counter easy hit

جنوبی افریقا نے آسٹریلیا کو تیسرے ون ڈے میں شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی

ڈربن کے کنگز مید اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میںمہمانآسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئےمقررہ 50 اوورز میں

South Africa beat Australia in the third one-day series

South Africa beat Australia in the third one-day series

6 وکٹوں کے نقصان پر 371 رنز بنائے جب کہ پروٹیز نے ڈیوڈ ملر کی ناقابل شکست جارحانہ سنچری کی بدولت ہدف 6 وکٹوں پر حاصل کرلیا۔ہدف کے تعاقب میں ہاشم آملہ اور ڈی کوک نے اننگز کا آغاز کیا تو 66 کے مجموعی اسکور پر آملہ 45 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جس کے بعد کپتان فاف ڈپلوسی اور ڈی کوک کے درمیان دوسری وکٹ پر 74 رنز کی شراکت قائم ہوئی اور ٹیم کا اسکور 140 تک پہنچا تو ڈپلوسی 33 رنز بنا کر جان ہیشٹگنگ کا شکار بن گئے۔ ڈی کوک 70، ریلے روسو 18 ، ڈومنی 20 اور پریٹوریس 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ٹیم کا مجموعی اسکور 265 تک پہنچا تو 6 کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے جس کے بعد ساتویں وکٹ پر انتہائی نازک مرحلے پر ڈیوڈ ملر اور فلکوایو کے درمیان 107 رنز کی شراکت قائم ہوئی اور دونوں بلے بازوں نے ہدف 49.2 اوور میں حاصل کرلیا۔

ڈیوڈ ملر نے 79 گیندوں پر 6 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 118 اورفلیکوایو نے 42 رنز کی ناقابل شکست اننگز کی۔آسٹریلیا کی جانب سے جان ہیشٹنگ نے 2، کرس ٹریمن، مچل مارش، ایڈم زمپا اور ٹریوس ہیڈ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کی جانب سے ڈیوڈ وارنر اور کپتان اسٹیون اسمتھ نے سنچریاں اسکور کیں، وارنر117 اور اسمتھ 108 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں ایرون فنچ نے 53، جارج بیلی 28، مچل مارش 2، ٹریوس ہیڈ 35 اور میتھیو ویٹ نے 17 رنز کی اننگز کھیلی۔ جنوبی افریقا کی جانب سے ڈیل اسٹٰین اور عمران طاہر نے 2،2 جب کہ کگیسو رابادا اور فلیکوایو نے ایک وکٹ حاصل کی

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website