counter easy hit

جنوبی افریقہ کے مکی آرتھر قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

South Africa coach

South Africa coach

قومی کرکٹ ٹیم کو کوچ مل گیا۔ جنوبی افریقہ کے مکی آرتھر ہیڈ کوچ مقرر۔ دورہ انگلینڈ سے پہلے ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
لاہور: (یس اُردو) پاکستان کرکٹ بورڈ کی محںت رنگ لے آئی اور آخر کار قومی ٹیم کو غیر ملکی ہیڈ کوچ مل گیا۔ جنوبی افریقہ کے مکی آرتھر ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں دورہ انگلینڈ سے پہلے سنبھالیں گے۔ جنوبی افریقہ کے مکی آرتھر پی سی بی کی جانب سے شارٹ لسٹ کیے گئے کوچز میں مضبوط امیدوار تھے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے تین نام شارٹ لسٹ کیے گئے تھے جن میں اسٹیورٹ لا، اینڈی مول اور مکی ارتھر شامل تھے۔ واضح رہے اس سے پہلے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس تھے جنہوں نے ٹیم کی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں خراب کارکردگی کی بنا پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا اور وہ عہدے سے مستعفیٰ ہو گئے تھے۔مکی آرتھر پاکستان کے کوچ بننے والے جنوبی افریقہ کے تیسرے کرکٹر ہیں۔ انیس سو ننانوے میں جنوبی افریقہ کے رچرڈ پائی بس پاکستان کے پہلے غیر ملکی کوچ بنے۔ رچرڈ پائی بس کی کوچنگ میں گرین شرٹس نے ورلڈ کپ کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔ تاہم دوسرے دور میں پائی بس اچھے نتائج نہ دے سکے اور قومی ٹیم کی کارکردگی زوال کا شکار رہی۔ باب وولمر کو دو ہزار چار میں پاکستان کا کوچ مقرر کیا گیا۔ قومی ٹیم نے باب وولمر کی کوچنگ میں بھارت ، انگلینڈ اور سری لنکا کے خلاف کامیابیاں سمیٹیں۔ ورلڈ کپ دو ہزار سات میں عبرتناک شکست کے بعد باب وولمر جمیکا کے ہوٹل میں مردہ پائے گئے۔آسٹریلیا کے جیف لاسن جولائی دوہزار سات میں پاکستان کے تیسرے غیر ملکی کوچ بنے۔ اکتوبر دو ہزار آٹھ میں چئیرمین پی سی بی اعجاز بٹ نے جیف لاسن کو بے کار کوچ قرار دے کر فارغ کر دیا۔ چوتھے غیر ملکی کوچ ڈیوواٹمور کی کوچنگ میں پاکستان نے ایشیا کپ کا ٹائٹل جیتا دو ہزار چودہ میں ڈیوواٹمور کا دو سالہ معاہدہ ختم ہو گیا۔