جوہانسبرگ : جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کلائیو رائس 66 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔ کلائیو رائس گزشتہ کچھ عرصے سے برین ٹیومر کا شکار تھے۔
انہوں نے 1969ء میں فرسٹ کلاس کرکٹ کا آغاز کیا۔ ذرائع کے مطابق وہ اکیس سال کی پابندی کی وجہ سے کوئی ٹیسٹ نہ کھیل سکے۔
انہوں نے تین ایک روزہ میچز میں جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کی تھی۔