لاہور(ویب ڈیسک)لاہور ہائیکورٹ نے پاکستانی شہری سے شادی کرنے والی جنوبی افریقن لڑکی کووطن واپس جانے سے روکنے پرڈائریکٹرامیگریشن کوطلب کرلیاہے۔جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے اس سلسلے میں عبدالرحمن اوراس کی جنوبی افریقن اہلیہ نذویرااحمد کی درخواست پرنوٹس جاری کردیئے ہیں،درخواست گزاروں کا موقف ہے کہ عبدالرحمن تین سال قبل نذویرااحمدکو
مداحوں کے لیے یقین کرنا مشکل…!!! عائشہ عمر کی ویڈیو اور تصاویر نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی
بیاہ کرپاکستان لایا،جس کے بطن سے ایک بیٹا علی حیدر پیدا ہوا،عدالتی حکم کے باوجود وفاقی وزارت داخلہ نے بیوی کو پاکستانی شہریت نہیں دی،ساس شدید بیمار ہیں تین برس بعد بیوی کو اس کی والدہ سے ملوانے کے لئے جنوبی افریقہ جارہاتھا ایئرپورٹ پہنچے توسفری دستاویزات مکمل ہونے اور بورڈنگ پاس ملنے کے باوجود رشوت نہ دینے کو آف لوڈ کردیاگیا۔ ، عدالت امیگریشن حکام کے غیرقانونی اقدام کا نوٹس لے، جس پر عدالت نے ڈائریکٹر امیگریشن لاہور کوجواب سمیت ذاتی حیثیت میں 24ستمبرکوطلب کرلیاہے۔