کراچی (یس ڈیسک) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے جنوبی ایشیا میں بھارت کی اجارہ داری قائم کرنے کی سازش کی جارہی ہے، فرقہ واریت کی آگ بھڑکاکرملک کو غیرمستحکم کرنے کا عمل اسی سازش کا حصہ ہے،پاک فوج ملک کی خاطر اقتدار خود سنبھال لے اور شہری دہشتگردی کیخلاف جنگ میں افواج کا ساتھ دیں۔لندن سے جاری بیان کے مطابق الطاف حسین نے راولپنڈی میں ایم کے ایم کے کارکنوں سے ٹیلیفونک خطاب میں کہا کہ عالمی سازش کے تحت پاکستان کے حالات کو مخدوش کر کے خطے میں طاقت کے توازن کو بھگاڑا جا رہا ہے۔
پاکستان میں مذہبی منافرت اور فرقہ واریت کی آگ بھڑکاکر اسے غیرمستحکم کرنے کا عمل اسی سازش کا حصہ ہے۔ الطاف حسین نے کہا کہ موجودہ حالات میں پوری قوم کو متحد ہوکر دہشتگردی کیخلاف جنگ میں مسلح افواج کا ساتھ دینا چاہیے اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے مطالبہ کرنا چاہیے کہ وہ آگے بڑھ کر ملک کا انتظام سنبھالیں۔