counter easy hit

ساؤتھ ایشین گیمز: پاکستان نے سونے کا چوتھا تمغہ حاصل کرلیا

South Asian Games

South Asian Games

گوہاٹی…..بارہویں ساؤتھ ایشین گیمز میں پاکستان نےسونے کا ایک اور تمغہ حاصل کرلیا، پاکستان نے اب تک کل 25تمغے حاصل کیے ہیں ، جن میں سونے کے 4، چاندی کے 10 اور کانسی کے 11 تمغے شامل ہیں۔
بھارتی شہر گوہاٹی میں منعقدہ ساؤتھ ایشین گیمز کے ٹینس ایونٹ میں پاکستان کے اعصام الحق نے نیپال کے ابھیشک بستالیہ کو 4-6اور2-6سے ہرادیا، جبکہ پاکستان کے عقیل خان نے بھوٹان کے تنلے نوربو کو 1-6اور2-6سے شکست دی۔ خواتین کے ٹینس ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں پاکستان کی اشنا سہیل نے سری لنکا کی این ودودی کو 3-6اور2-6سے ہرا دیا ۔ریسلنگ میں پاکستان کے زمان انور نے 125کلوگرام کیٹگری میں سونے کا تمغہ حاصل کرلیا، زمان انور نے بنگلہ دیشی ریسلرمونگنومرما کو 30سکینڈ میں چت کیا ، ریسلنگ ہی کی 74کے جی کیٹگری میں پاکستان کے محمد آزاد نے چاندی کا تمغہ حاصل کرلیا ۔اسکواش ایونٹ میں پاکستان کی ماریہ طورپکئی کو بھارتی کھلاڑی جوشنا نے 1-3سے شکست دی، ماریہ طور نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا ، وہ میچ کے دوران زخمی بھی ہوئیں۔اسکواش ایونٹ کے فائنل میں ناصراقبال نے ہم وطن فرحان زمان کو 0-3سے شکست دی،پاکستان کے فرحان زمان نے اسکواش ایونٹ میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا ہے۔