counter easy hit

ساؤتھ ایشین گیمز:پاکستان 6 تمغوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر

South Asian Games:

South Asian Games:

گوہاٹی….گوہاٹی میں جاری ساؤتھ ایشین گیمز کا آج دوسرا دن ہے، پوائنٹس ٹیبل پر 6 تمغوں کے ساتھ پاکستا ن کا تیسرا نمبر ہے، آج پاکستان نے ٹینس اور اسکواش کے میچز میں کامیابیاں سمیٹی ہیں، اسکواش کے فائنل میں پاکستانی ناصر اقبال کے مدمقابل پاکستان ہی کے فرحان زمان ہوں گے۔
ساؤتھ ایشین گیمز میں پاکستان کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے، ایونٹ میں پہلی بار پاکستانی ٹینس ٹیم نے کامیابی سمیٹی، پاکستان کی سارا منصورنے بنگلہ دیش کی شفناشل لکشمی کو 0-6 اور0-6 سے ہرادیا، ٹینس کے ڈبل ایونٹ میں پاکستان کے اعصام الحق اور عقیل خان کی جوڑی نے مالدیپ کی ٹیم کو 1-6 ، 1-6 سے شکست دے دی۔اسکواش ایونٹ میں پاکستان کی ماریہ طورپکئی نے سری لنکا کی مہیلا میتھسرانی کو 1-3 سے ہراکر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا، جہاں ان کا مقابلہ بھارت کی جوشنا چناپا سے ہوگا، اسکواش میں خواتین کے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان کی سعدیہ خان کو بھارت کی جوشنا چناپا نے 0-3 سے ہرایا، اسکواش ہی کے ایک اور ایونٹ میں بھارتی کھلاڑی ہریندرپال نے چوتھے سیٹ میں رولز کے خلاف گراؤنڈ چھوڑ دیا، جس پر ریفری نے پاکستانی کھلاڑی ناصر اقبال کو کامیاب قراردیدیا۔