جنوبی کوریا کی فضائیہ نے امریکی فضائیہ کے سُپر سانک بی۔ ون بی بمبار طیارے کے ساتھ مشترکہ مشقیں کیں۔
South Korea and US Air Force joint exercises
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جنوبی کوریا اور امریکی فضائیہ کی ان مشترکہ مشقوں میں جنوبی کوریا کے دو ایف 15 ایس اور امریکا کے دو سپرسانک بی۔ ون بی بمبار طیاروں نے حصہ لیا۔ امریکی بمبار طیاروں نے دوران ِپرواز ری فیولنگ کی بھی پریکٹس کی۔ یہ مشقیں شمالی کوریا کے حالیہ میزائل تجربے کے بعد کی گئی ہیں۔