سیئول: شمالی کوریا سے 12 جون کو ہونے والے مذاکرات منسوخ کرنے پر امریکا کے حمائتی ملک جنوبی کوریا میں بھی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے کے خلاف احتجاج کیا گیا۔
جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیؤل میں امریکی سفارتخانے کے باہر سو کے لگ بھگ لوگ جمع ہوئے اور امریکی صدر کے خلاف نعرے لگائے، مظاہرے میں شریک ایک لڑکی نے صدر ٹرمپ کی تصویر پر مکے برسائے اور اسے پھاڑ ڈالا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ شمالی کوریا کے رہنما کِم جونگ اُن سے ملاقات منسوخ نہ کریں۔ انکا کہنا تھا صدر ٹرمپ کے فیصلے سے خطے میں امن کی کوششوں کو نقصان پہنچا ہے۔