زندگی انمول نعمت ہے لیکن کچھ لوگ اس حقیقت سے آگاہ نہیں ایسے افراد کو زندگی کی اہمیت سمجھانے کیلئے سیئول میں فرضی جنازوں کا ڈرامہ رچایا گیا۔ کمپنی کے ملازمین اپنے ہی جنازوں میں شریک ہوئے تو ہر کسی کو اپنی موت یاد آ گئی۔
سیئول: (یس اُردو نیوز) جنوبی کوریا میں خودکشی کا تناسب سب سے زیادہ ہے۔ ملازمت پیشہ اکثر افراد شدید زہنی تناؤ کا شکار رہتے ہیں۔ اس مسئلے کے حل کے لیے ایک کمپنی نے نرالی ترکیب لڑائی اور اپنے ملازمین کوان کے اپنے ہی فرضی جنازے میں شریک کرنے کا ڈراما رچایا۔ کمپنی کے تمام عملے نے سفید لباس پہن کر اپنے پیاروں کو آخری پیغام لکھا۔اس دوران کمرے میں آہستہ آہستہ رونے کی آوازیں آئیں جو بعد میں ہچکیوں اور ہچکیاں دھاڑیں مار کر رونے میں تبدیل ہو گئیں۔ اس تمام عمل کے بعد ملازمین اپنی جگہوں سے اٹھ کر اپنے ساتھ رکھے لکڑیوں کے تابوتوں میں جا لیٹے اور کالے ہیٹ میں ملبوس ایک شخص نے ان کے تابوتوں کو بند کر دیا۔کمپنی کے مطابق یہ شخص موت کا فرشتہ تھا اور اس خوفناک ڈرامے کا مقصد عملے کو زندگی کی اہمیت سے آگاہ کرنا تھا۔