لیڈز (ایس ایم عرفان طاہر سے) سائوتھ لیڈز کمیونٹی الائنس کے زیر اہتمام ماہ اگست کی نسبت سے جشن آزادی اسلامی جمہوریہ پاکستان کے حوالہ سے ایک رنگا رنگ تقریب ہمارا سنٹر میں انعقاد پذیر ہوئی جس کی میزبانی کے فرائض سیکرٹری جنرل سائوتھ لیڈز کمیونٹی الا ئنس و ریذ یڈنٹ ڈائر یکٹر انسٹی ٹیوٹ آف پیس اینڈ ڈویلپمنٹ ( انسپاڈ ) برطانیہ گو ہر الماس خان نے سرانجام دیے۔
اس موقع پر خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہو ئے گو ہر الماس خان کا کہنا تھا کہ قیام پاکستان کو 69 برس بیت گئے لیکن کشمیر کی آزادی کے بغیر آج بھی پاکستان کی آزادی نامکمل ہی دکھائی دیتی ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ آزادی کی نعمت کی قدر فلسطینی اور کشمیری اقوام بہتر جا نتے ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ غلامی اور جہا لت دنیا میں تباہی و بربادی کی علا مت ہیں ۔ انہو ں نے کہا کہ ایک آزاد اور خو دمختار قوم ہی ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہو کر دنیا میں خوشحالی کی دورمیں حصہ لے سکتی ہے۔
انہو ں نے کہاکہ غلام سوچ اور غلام نظریات کبھی بھی آزاد قوم کو اپنے زیر تسلط نہیں رکھ سکتے ہیں ۔ انہو ں نے تحریک آزادی کشمیر کی بلند پائیہ شخصیت مجا ہد اول سردار محمد عبد القیوم خان مرحوم ، کرنل شجا ع خا نزادہ شہید ، سربراہ آئی ایس آئی جنرل حمید گل مرحوم اور دیگر شہداء آزادی کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ۔ بطور مہمان خصوصی ممبر برطانوی پارلیمینٹ عمران حسین نے کہاکہ تحریک آزادی کشمیر کے حوالہ سے ہر فورم پر آواز بلند کریں گے اور ایک دن قوم سے کیے ہو ئے وعدے اور اپنے منصب کا فرض نبھا تے ہو ئے عوام کی تمنا ئو ں اور توقعات پر پورا اتریں گے۔
کونصل آف پاکستان بریڈ فورڈ خلیل احمد با جوہ نے کہا کہ آزاد قومیں کبھی بھی اپنے محسنین اور اہم دنوں کو فراموش نہیں کرتی ہیں ۔ انہو ں نے کہاکہ ماہ اگست درحقیقت تجدید عہد کا مہینہ ہے جب ایک زندہ دل اور آزاد قوم اپنے اسلاف اور بزرگوں سے کیے ہو ئے وعدوں کو نبھا نے کا عملی اظہا ر کرتی ہے ۔ انہوں نے جذبہ حب الوطنی سے سرشار ہوکر دیا ر غیر میں جشن آزادی کے حوالہ سے برس ہا برس تقاریب کا انعقاد کرنے پر میزبان گو ہر الماس خان کوزبردست خراج تحسین پیش کیا۔
اس مو قع پر قونصل آف پاکستان خلیل احمد با جوہ نے تارکین وطن کی سہولت اور آسانی کے لیے کمپیوٹرائزڈ نادرا کارڈ کے اجراء کے حوالہ سے ستمبر میں لیڈز کے اندر ایک اہم ورکشاپ منعقد کرنے کا بھی اعلان کیا ۔ تقریب کے اختتام پر اسلامی جمہو ریہ پاکستان کے 69 ویں یوم آزادی کے حوالہ سے کیک کاٹا گیا اورجذبہ حب الوطنی کو تقویت بخشنے کے لیے قومی ترانہ انگریزی ترجمعہ کے ساتھ سنا گیا اور مادر وطن کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کے خصوصی دعا بھی کی گئی۔
اس عالیشان تقریب سے مشیر وزیر اعظم آزادکشمیر چو ہدری علی شان ، چو ہدری عبد العزیز ایڈووکیٹ ، سابق لارڈ میئر غضنفر خالق ، سابق لارڈمیئر محمد اقبال ، سابق لارڈ میئر عجیب خان، چو ہدری الطاف حسین ، راجہ اے ڈی خان، راجہ مصدق ، مارلیس آورج ، غضنفر اخلا ص خان، منیر شریف ، نثار احمد، آصف خان، پر وفیسر نذیر تبسم ، شاہد جنجوعہ ، مخدوم امجد ، ارشد کٹھانہ اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔