لاہور: پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ آزادی ایک بہت بڑی نعمت ہے، خوش نصیب قومیں اس نعمت کا مزہ لیتی ہیں پاکستان قائد اعظم کی کامیابی کا نتیجہ ہے ، جنوبی صوبہ ہر ہال میں بنے گا ، پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے عوام سے کیے وعدے کو لازمی پورا کرے گی۔واضح رہے کہاس بارے میں پاکستان تحریک انصاف کے سر براہ عمران خان نے کہا ہے کہ اقتدار سنبھالنے کے بعد جنوبی پنجاب صوبے کا قیام ان کی اولین تر جیحات میں شامل ہے،پنجاب میں مثالی بلدیاتی نظام کے ذریعے نچلی سطح سے عوام کے مسائل کا حل یقینی بنائیں گے،جنوبی پنجاب کے عوام نے تحریک انصاف پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے ہم اپنے تمام وعدوں کی تکمیل سے جنوبی پنجاب کی محرومیوں کا ازالہ کر کے عوام کے اعتماد پر پورا اتریں گے،جنوبی پنجاب سمیت پورے ملک میں زراعت اور کاشت کاروں کی ترقی کے لیے انقلابی اقدامات کیے جائیں گے،پنجاب ہی اصل سیاسی میدان جنگ ہے،پنجاب میں ایسا وزیر اعلیٰ لائیں گے جو حقیقی معنوں میں تبدیلی لائے گا۔وہ ہفتے کو بنی گالا میں وہاڑی سے منتخب تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی چودھری طاہر اقبال اور ملتان سے منتخب رکن اسمبلی رانا قاسم نون سے ملاقات کے موقع پر بات چیت کر رہے تھے۔اس موقع پر جہانگیر ترین اور وہاڑی سے تحریک انصاف کے پنجاب اسمبلی کے امیدوار چودھری زاہد اقبال بھی موجود تھے ۔