جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب ریموٹ کنڑول ڈیوائس کا دھماکا ہوا، جس سے2 اہلکا رشہید اور 3زخمی ہوگئے ہیں۔
South Waziristan blast, 2 soldiers martyr
لیویزذرائع کےمطابق وانا میں پاک افغان سرحد کے قریب انگور اڈہ کے مقام پر سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایاگیا ہے۔ روڈ کنارے نصب بم پھٹنےسے 2 اہلکار شہید اور3زخمی ہوگئے۔ دھماکے سے گاڑی کو بھی شدید نقصان پہنچا ،جبکہ لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر ہیڈکوارٹر اسپتال وانا منتقل کر دیا گیا ہے۔