دو سو انتالیس خاندان گھروں کو واپس جائیں گے ، فی خاندان دس ہزار نقد اور چھ ماہ کا راشن فراہم کیا جائے گا
جنوبی وزیرستان (یس اُردو) جنوبی وزیرستان کے ٹی ڈی پیز کی واپسی کا تیسرا مرحلہ شروع ہوگیا ، آج دو سو انتالیس خاندان اپنے گھروں کو واپس جائیں گے ، فی خاندان دس ہزار روپے اور چھ ماہ کا مفت راشن فراہم کیا جائے گا ۔ جنوبی وزیرستان کے ٹی ڈی پیز کی واپسی کا تیسرا مرحلہ شروع ہوگیا جو 11 اپریل سے 13 مئی تک جاری رہے گا ۔ 239 خاندانوں کے 700 افراد واپس جا رہے ہیں ۔ منزہ خلیلی اور رخزل خلیلی کوٹکئی کے لوگ آج واپس جا رہے ہیں ۔ ٹی ڈی پیز کی واپسی کا عمل خرگی چیک پوسٹ پر جاری ہے ۔ کل 7348 خاندانوں کے 44527 افراد واپس گھروں کو جائیں گے ۔ جنوبی وزیرستان کی تحصیل تیارزہ ، سروکئی ، سراروغہ ، مکین میں لوگ واپس جائیں گے ۔ اپنے گھروں کو واپس جانے والوں کو کرایہ کی مد میں فی خاندان 10000 روپے بذریعہ موبائل سم کارڈ دئیے جا رہے ہیں ۔ گھر پہنچنے پر ہر خاندان کو 25 ہزار روپے بذریعہ اے ٹی ایم کارڈ دئیے جائیں گے ۔ اس کے ساتھ ساتھ ہر خاندان کو 6 ماہ کا مفت راشن گھروں میں پہنچایا جائے گا اور راشن ہر مہینے مہیا کیا جائے گا ۔