پشاور : جنوبی وزیر ستان سب ڈویژن لدھا کے علاقہ پرےغلہ میں شدت پسندوں نے سیکورٹی اہلکاروں پر حملہ کیا۔
جوابی کارروائی میں 8 شدت پسند ہلاک جبکہ کارروائی کے دوران 2 سیکورٹی اہلکار شہید اور 2 زخمی ہو گئے۔ سیکورٹی فورسز نے علاقے کا گھیراؤ کر لیا۔
تمام داخلی و خارجی راستوں پر چیک پوسٹس قائم کر کے علاقے میں سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔