counter easy hit

یمن جنگ میں فریق نہ بننے پر یواےای کے بعد عرب پارلیمنٹ کی بھی پاکستان پر تنقید

Ahmed bin Mohammed Al Jarwan

Ahmed bin Mohammed Al Jarwan

قاہرہ (جیوڈیسک) متحدہ عرب امارات کے وزیرخارجہ کے بعد عرب پارلیمنٹ کے چیرمین احمد بن محمد الجروان نے بھی پاکستان کی جانب سے یمن جنگ میں غیر جانبدار رہنے کے فیصلے پر تنقید کی ہے۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق عرب پارلیمنٹ کے چیرمین احمد بن محمد الجروان نے پاکستان کی جانب سے یمن جنگ میں فریق نہ بننے کے فیصلے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی پارلیمنٹ کا فیصلہ عرب اور اسلامی ممالک کے موقف سے متصادم ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ ڈاکٹر انور قرقاش نے بھی پاکستانی پارلیمنٹ کے فیصلے پر سخت تنقید کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسلام آباد کو اپنے فیصلے کی سخت قیمت چکانی پڑ سکتی ہے۔