counter easy hit

ایس پی اسلام آباد نے کہسار پولیس کی کارکردگی مثالی قراردیدی، کرائم رپورٹرز کا احتجاجی بائیکاٹ

ایس پی اسلام آباد نے کہسار پولیس کی کارکردگی مثالی قراردیدی، کرائم رپورٹرز کا احتجاجی بائیکاٹ

SP, CITY, AHMED, IQBAL, ADDRESSED, TO, A, PRESS, CONFERENCE, TODAY, AND, ADMIRED, THE, PROGRESS, OF, ISLAMABAD, POLICE, CRIME, REPORTERS, BOYCOTTED, THE, PRESS,, CONFERENCE, TILL, THE, MATTER, OF, FEMALE, JOURNALIST, HARASSMENT, SOLVED اسلام آباد(اصغر علی مبارک) ایس پی سٹی احمد اقبال نے آج دوپہر پریس کانفرنس کی جس میں کہا کہ گزشتہ دو عشروں میں کوہسار پولیس افسران کی کارکردگی مثالی ہے۔ سپر مارکیٹ کے نجی بینک کے اے ٹی ایم سے 54 لاکھ روپے چوری ہوئے تھے ۔مقدمہ درج ہونے کے بعد کوہسار پولیس نے فوراً اصل ملزمان گرفتار کر لیے۔ ملزم نبیل مسیح اس بینک میں صفائی کا کام کرتا تھا جس نے دوست سلیمان کے ساتھ مل کر چوری کی۔ ملزمان نے کیمروں کا ڈی وی آر توڑ کر قریبی جنگل میں پھینک دیا تھا پولیس نے وہ بھی برآمد کر لیا۔ پولیس نے بینک اے ٹی ایم سے چوری ہونے والے 54 لاکھ ملزمان کے گھروں سے برآمد کر لیے جو کہ اعلیٰ کارکردگی کی مثال ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کارکردگی پر آئی جی اسلام آباد ڈی آئی جی اور ایس ایس پی نے پولیس ٹیم کو تعریفی اسناد اور رقم دینے کا اعلان کیا ہے۔ کوہسار پولیس نے تھانہ آبپارہ اور تھانہ کوہسار کی حدود سے چوری ہونے والے دو موٹر سائیکل بھی برآمد کیے ہیں۔ کوہسار پولیس نے گزشتہ ایک ماہ میں منشیات فروشوں کے خلاف گیارہ مقدمات درج کیے تھے۔ سٹی زون کے چھ تھانوں میں ایک ماہ کے دوران 15 مقدمات درج ہوئے۔ منشیات کے 46، راہزنی کے چار اور قتل کا ایک مقدمہ درج ہوا ہے۔

نئے آئی جی سلطان اعظم تیموری نے پولیس اصلاحات کے لیے بڑے پراجیکٹس شروع کیے ہیں۔ تھانوں کے اندر عالمی معیار کے رپورٹنگ رومز بنائے جارہے ہیں۔ فرنٹ ڈیسک سے ون انڈو آپریشن سے شہریوں کو سہولت فراہم کی جائے گی۔ کمپیوٹرائزڈ سسٹم ہونے کے باعث ساری کارروائی کی مانیٹرنگ پولیس افسران خود کریں گے۔ آپسی معمولی جھگڑوں کے حل کے لیے تھانوں میں مصالحتی کمیٹیوں کو فعال کیا جارہا ہے۔ عورتوں اور بچوں کے تحفظ اور قانونی مدد فراہم کرنے کےلیے جینڈر اینڈ چائلڈ پروٹیکشن سینٹر بنایا جارہا ہے۔ ویمن تھانہ میں 8090 پر کال کرکے رسپانس یونٹ گھر جاکر مسائل حل کرے گا۔

سٹی سرکل میں خاتون صحافی کے قتل اور صحافیوں پر حملے اور ہراساں کرنے کے معاملہ پر ایس پی سٹی کی پریس کانفرنس کا کرائم رپورٹرز نے بائیکاٹ کر دیا۔ جب تک سٹی سرکل سرکل میں خاتون صحافی کے قتل اور دیگر صحافیوں پر حملے اور ہراساں کرنے کا نوٹس نہیں لیا جاتا۔  پولیس کے ہر ایونٹ اور پریس ریلیز کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website