لاہور (ویب ڈیسک) ایس ایس پی مفخر عدیل کو کراچی سے پکڑے جانے کی اطلاعات ہیں ، ذرائع کے مطابق مفخرعدیل کراچی سے براستہ گوادر ایران جانے کی کوشش میں پکڑا گیا اور ا سکی گرفتاری کو خفیہ رکھا جا رہا ہے ، مفخر عدیل کا ایران جانے کے بعد ترکی اور وہاں سے
امریکہ جانے کا پلان بنایا تھا ، مفخر عدیل کے پاسپورٹ پر5سال کا ملٹی پل امریکہ کا ویزہ لگا ہو اہے ،انسانی سمگلنگ میں ملوث ایجنٹ کی خدمات حاصل کی گئی تھیں، ذرائع کے مطابق مفخر عدیل نے پہلے کراچی ائیر پورٹ سے دبئی جانے کی 2مرتبہ کوشش کی لیکن سختی ہونے کی وجہ سے واپس چلا گیا اور اس دوران ایف آئی اے امیگریشن کراچی ائیر پورٹ پر تعینات ایک اہلکار سے ساز باز کی کوشش بھی کی گئی لیکن کسی نے حامی نہ بھرمی ۔جب اس حوالے سے سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا مفخر عدیل کو کراچی سے گرفتار کرنے کے متعلق انہیں علم ہے اور نہ ہی ایسی کوئی اطلاع ملی ہے ۔ لاہور پولیس نے مفخرعدیل کو شہبا ز تتلہ قتل کیس میں ذمہ دار قراردے دیا ،سی سی پی او لاہورکی رپورٹ پر آئی جی پنجاب پولیس کے حکم پر آج اس ہائی پروفائل کیس کی رپور ٹ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو بھجوائی جائے گئی ۔دو سری جا نب پو لیس ذرا ئع کا کہنا ہے کہ مفخر عدیل کی موجودگی کی اطلاع پر سی آئی اے کی ٹیمیں کراچی پہنچ گئی ہے ، کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن اور دیگر پولیس افسران سے رابطہ کیا گیا لیکن انہوں نے مذکورہ معاملے کے حوالے سے لاعلمی ظاہر کردی ۔ یاد رہے کہ ایس ایس پی مفخر عدیل کو کراچی سے پکڑے جانے کی اطلاعات ہیں ، ذرائع کے مطابق مفخرعدیل کراچی سے براستہ گوادر ایران جانے کی کوشش میں پکڑا گیا اور ا سکی گرفتاری کو خفیہ رکھا جا رہا ہے۔